پاکستانی خبریںسپورٹس

چہرے پر اتنی چمک اوراتنی خوشی،شاداب خان نے حارث راؤف کو شادی کی مبارک انوکھی انداز میں دی

خلیج اردو
لاہور: پاکستان کے مایا ناز باؤلر حارث راؤف کی شادی ہوگئی ہے۔ سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے مبارک باد کا سلسلہ جاری ہے اور ایسے میں ان کو کھلاڑیوں کی جانب سے مبارک باد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

پاکستان کے آل راؤنڈر شاداب خان نے بھی سوشل میڈیا کا سہارا لے کر فاسٹ باؤلر کو مبارک باد دی ہے۔انہوں نے ٹویٹر پر حارث راؤف کی شادی کے دن لی گئی تصویر شیئر کی اوران پر طنز بھی کیا۔

شاداب خان نے لکھا کہ اتنی خوشی، چہرے پر اتنی چمک ارے اب تو لگتا ہے کہ میرا ٹائم بھی آنے والا ہے۔

شاداب خان کی ابھی شادی نہیں ہوئی اور ایسا لگتاہے کہ وہ اپنی شادی کے قریب آنے کا عندیہ دے رہے ہیں۔

اس سے قبل شاداب خان نے نوبیاہتہ جوڑٖے کو شادی کی بہت مبارک باد دی تھی۔ شاداب خان نے ٹویٹ کیا تھا کہ حارث اور بھابھی کو نئی زندگی میں بہت سی خوشیوں کیلئے دعاگو ہوں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button