پاکستانی خبریںعالمی خبریں

ڈاکٹر شیریں مزاری کی گرفتاری ، حمزہ شہباز شریف نے فوری رہائی کا حکم دے دیا

خلیج اردو
اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کی سنیئر رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری کو اسلام آباد میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان سمیت سنیئر قیادت کی جانب سے مذمت کی گئی ہے۔

پاکستان تحریک اںصاف کی سنیئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کو اسلام آباد میں تھانہ کوہسار کے حدود سے گرفتار کر لیا گیا۔۔ اسلام آباد پولیس کے مطابق شیریں مزاری کو اینٹی کرپشن پنجاب نے ڈیرہ غازی خان میں شیریں مزاری کے خلاف درج ایف مقدمے میں گرفتار کیا ہے

شیریں مزاری کو تھانہ کوہسار منتقل کیا گیا ۔ گرفتاری کے وقت شیریں مزاری نے مذاہمت بھی کی ۔ پولیس نے انہیں پرامن رہنے کی تلقین کی ۔ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سمیت دیگر رہنماؤں نے گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے اسے انتقامی کارروائی قرار دیا ہے

پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری اور شبلی فراز تھانہ کوہسار پہنچے اور کہا کہ یہ حکومت کی طرف سے اعلان جنگ ہے تو یہ ہماری طرف سے بھی اعلان جنگ ہے

پاکستان تحریک انصاف نے شیریں مزاری کی گرفتاری کے خلاف کارکنوں کو ملک بھر میں احتجاج کی کال بھی دی ہے۔

اپنے ٹویٹ میں سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ انتخابات سے فرارکیلئےملک میں فسادچاہتی ہے۔ہم آج بھرپوراحتجاج کرینگےجبکہ کورکمیٹی کےاجلاس کےبعدکل میں اپنےلانگ مارچ کی تاریخ کااعلان کرونگا۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ ہماری جماعت کی سینئر رہنما شیریں مزاری کو اس فسطائی حکومت نے ان کی رہائشگاہ کے باہر سے پرتشدد طریقے سے اغواء کیا ہے۔ شیریں ایک باہمت اور نڈر خاتون ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ اگر امپورٹڈ سرکار سمجھتی ہے کہ اپنی فسطائیت سے وہ انہیں زیر بار لا کر جھکا سکتی ہے تو اس کا اندازہ غلط ہے۔ ہماری تحریک پرامن ہےمگر یہ سفاک امپورٹڈسرکار ملک کو فتنےکی آگ میں جھونکناچاہتی ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ اسےلگتاہےکہ معیشت کوتباہی کےگھڑےمیں پھینکناناکافی ہےچنانچہ انتخابات سے فرارکیلئےملک میں فسادچاہتی ہے۔ہم آج بھرپوراحتجاج کرینگےجبکہ کورکمیٹی کےاجلاس کےبعدکل میں اپنےلانگ مارچ کی تاریخ کااعلان کرونگا۔

اس حوالے سے وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ شیریں مزاری بطور خاتون قابل احترام ہیں،ان کی رہائی کا حکم دیدیا ہے- کسی بھی خاتون کی گرفتاری معاشرتی اقدار سے مطابقت نہیں رکھتی- شریں مزاری کو گرفتار کرنے والے اینٹی کرپشن عملے کے خلاف تحقیقات ہونی چاہیئے

انہوں نے کہا ہے کہ تفتیش اور تحقیقات کے نتیجے میں اگر گرفتاری ناگزیر ہے تو قانون اپنا رستہ خود بنالے گا- شیریں مزاری کی گرفتاری کے عمل سے اتفاق نہیں کرتا- مسلم لیگ)ن(بحیثیت سیاسی جماعت خواتین کے احترام ہر یقین رکھتی ہے-

وزیر اعلی شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ملتان میں مریم نواز کے بارے میں بے ہودہ زبان کی مذمت کرتے ہیں مگر انتقام ہمارا شیوہ نہیں ۔ راولپنڈی پولیس کو ہدایت کی کہ شیریں مزاری کو اینٹی کرپشن کی تحویل سے چھڑوا کر رہا کیا جائے-

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button