پاکستانی خبریںعالمی خبریں

کراچی ائیرپورٹ پر جائے نماز اور کپڑوں میں چھپاکر 30 کلو ہیروئن آسٹریلیا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

خلیج اردو: کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر انسداد منشیات فورس (اے این ایف) نے کارروائی کرتے ہوئے آسٹریلیا بھیجے جانے والے کارگو سے 20 کلو آئس برآمد کر لی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق کراچی میں مختلف کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر کروڑوں روپے مالیت کی 30 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کی گئی، کارگو سے برآمد کی جانے والی آئس تولیوں میں جذب کرکے اسمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔

ایک اور کارروائی میں سری لنکا بھیجے جانے والے پارسل سے 3 کلو آئس برآمد ہوئی جسے خواتین کے کپڑوں میں بڑی مہارت سے جذب کیا گیا تھا۔

ترجمان کے مطابق کوریئر کمپنی کےذریعے آسٹریلیا بھیجے جانے والے پارسل سے 7 کلو آئس برآمد ہوئی، برآمد شدہ آئس 3 جائے نمازوں میں جذب کی گئی تھی، تمام منشیات قبضے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button