پاکستانی خبریں

کرونا وائرس : پاکستان نے سفری پروٹوکول میں نرمی کردی ، نئی ایڈوائزری جاری

خلیج اردو
اسلام آباد : پاکستان نے سات ممالک کیلئے سفری پروٹوکول میں آسانی پیدا کی ہے جہاں ملک کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بدھ کے روز ملک میں داخلے کے سفری پابندیوں میں نرمی کی ہے۔

یہ نرمی ان سات ممالک سے آنے والے مسافروں کیلئے ہے جن پر کرونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کے کیسز سامنے آنے کے بعد پابندی لگائی گئی تھی۔ ان ممالک میں جنوبی افریقہ بھی شامل ہے۔

تاہم یہ وضاحت کی گئی ہے کہ کچھ پروٹوکول کا لازمی خیال رکھا جائے گا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر ٹویٹ میں کہا ہے کہ جنوبی افریقہ، موزمبیق، لیسوتھو، ایسواتینی، بوٹسوانا، زمبابوے اور نمیبیا سے آنے والے مسافروں کو کرونا وائرس کے آر ای ٹی ٹیسٹ منفی آنے پر تین دنوں کیلئے قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔

اتھارٹی نے کہا کہ کچھ پروٹوکول جیسے ویکسینیشن سرٹیفیکیشن، بورڈنگ سے پہلے پی سی آر کا منفی نتیجہ جو زیادہ سے زیادہ اڑتالیس گھنٹے پرانا ہو اور ایئرپورٹ پہنچنے پر ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ کو برقرار رکھا جائے گا۔

آر اے ٹی مثبت کیسز والے مسافروں کو 10 دن کیلئے قرنطینہ میں رکھا جائے گا جبکہ تیز ترین پی سی آر ٹیسٹ قرنطینہ کے 8ویں دن کرایا جائے گا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button