پاکستانی خبریںعالمی خبریں

کشمیر زمین کے ایک ٹکڑے کا نہیں، ڈیڑھ کروڑ مسلمانوں کا مسئلہ ہے، وزیر اعظم آزاد کشمیر

خلیج اردو
اسلام آباد : وزیر اعظم آزادجموں و کشمیرسردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ بھارتی سرکار کے مظالم سے ہزاروں کشمیری شہید ہوچکے اور سیکڑوں کشمیری جیلوں میں بند ہیں ۔ہندوستان میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی جاری ہیں.جس کی بنا پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے کے موقع پرکشمیری ایل او سی کے دونوں اطراف یوم سیاہ منائیں گے ۔

وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے حریت کانفرنس کی قیادت کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بھارتی وزیر اعظم کے مقبوضہ کشمیر کے دورہ کے موقع پر یوم سیاہ منانے کااعلان کر دیا۔ کہا انسانی حقوق کی جتنی خلاف ورزی ہندوستان کررہاہے، اس کی دنیا میں کوئی مثال نہیں ملتی۔

سردارتنویر الیاس نے کہاکہ کشمیر زمین کے ایک ٹکڑے کا نہیں بلکہ ڈیڑھ کروڑ لوگوں کی آزادی کا مسئلہ ہے، مقبوضہ کشمیر میں ہندوستان کا مظالم اقوام متحدہ کے لیے شرم کی بات ہے۔

وزیراعظم آزادجموں وکشمیرسردار تنویر الیاس کاکہناتھاکہ کشمیر کو قائد اعظم نے پاکستان کی شہ رگ کہا تھا،مقبوضہ کشمیری جغرافیائی طور پر پاکستان کا حصہ ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button