پاکستانی خبریں

کوئی ہیکر نہیں یہ عمران خان اور اس کا کوچ کررہا ہے، مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کا عمران خان پر آڈیو لیک کا الزام

خلیج اردو

لاہور: پاکستان میں حکمران جماعت مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز شریف نے عمران خان پر آڈیو لیک کا الزام عائد کردیا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران مریم نواز نے کہا کہ کوئی ہیکر نہیں اور کوئی ڈارک ویب پر مواد نہیں، یہ سب عمران خان اور اس کا کوچ کررہے ہیں۔ یہ ان کی سازش ہے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ عمران خان کا کوچ کون ہے تو انہوں نے کہا کہ سب کو پتہ ہے کہ عمران خان کی کوچنگ کون کرتا رہا ہے۔

 

اسحاق ڈار کے ہمراہ پریس کانفرنس میں مریم نواز نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے امریکہ مخالف سازش بیانیے کو فراڈ قرار دیتے ہوئے کہا جن کا پہلے نام نہیں لینا چاہتا تھا، جب حکومت ہاتھ سے چلی گئی تو امریکہ پر سازش کا الزام لگایا۔ انہوں نے دراصل ملکی مفاد کو داؤ پر لگانے کی کوشش کی۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button