پاکستانی خبریں

کھیلوں کے شائقین کیلئے اچھی خبر: کرکٹ اسٹار عمران خان کے دور میں بند ڈپارٹمنٹل اسپورٹس بحال کر دی

خلیج اردو

اسلام آباد: پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیپارٹمنٹل سپورٹس بحال کر دی۔ وزیراعظم نے یہ اقدام ملک میں کھیلوں کے فروغ اور نوجوان ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کے لئے اٹھایا ہے۔

 

وزیراعظم شہبازشریف نے ملک میں کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کومواقع دینے کیلئےبڑا فیصلہ کرتے ہوئے ڈیپارٹمنٹل سپورٹس بحال کر دی ۔وزیراعظم شہباز شریف نے کھلاڑیوں اور نوجوانوں سے کیا وعدہ پورا کردیا ۔

 

وزیراعظم نے یہ اقدام ملک میں کھیلوں کے فروغ اورنوجوان ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کے لئے اٹھایا ہے ۔

 

وزیراعظم شہباز شریف نے اپریل 2022 میں ڈیپارٹمنٹل سپورٹس بحال کرنے کا وعدہ کیا تھا جو انہوں نے پورا کر لیا۔

 

مختلف کھیلوں سے جڑے کھلاڑیوں نے وزیراعظم شہباز شریف سے اپنی بیروزگاری اورمسائل کے پیش نظر ڈیپارٹمنٹل سپورٹس کی بحالی کا مطالبہ کیا تھا۔

 

ڈیپارٹمنٹل سپورٹس کے بند ہونے کی وجہ سے ہزاروں کھلاڑی بے روزگار ہوگئے تھے۔ ستمبر 2021 میں پی ٹی آئی حکومت نے ڈیپارٹمنٹل سپورٹس کے لئے فنڈنگ روک دی تھی۔

 

عمران خان حکومت کی وجہ سے 30 مختلف کھیلوں میں ڈیپارٹمنٹل سپورٹس ختم ہوگئی تھی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button