پاکستانی خبریںعالمی خبریں

کیا دنیا وزیر اعظم عمران خان کے ہاں میں ہاں ملا رہی ہے ؟

خلیج اردو
اسلام آباد : کینڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی طرف سے اسلام فوبیا سے نمٹنے کےلئے خصوصی نمائندہ مقررکر دیا گیا ہے۔ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے اس خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامو فوبیا کے خاتمے کےلئے مشترکہ کوششوں کو تیز کرنا ہوگا۔

اسلامو فوبیا کے خلاف وزیراعظم پاکستان عمران خان کی عالمی مہم کے مثبت اثرات سامنے آنا شروع ہوگئے اوت تازی ترین صورت حال یہ ہے کہ کینیڈین وزیراعظم نے اسلام فوبیا سے نمٹنے کےلئے خصوصی نمائندہ مقرر کردیا ہے۔

اس حوالے سے کنیڈین وزیر اعظم نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ اسلاموفوبیا ناقابل قبول ہے اور اسے فول اسٹاپ لگ جانا چاہیئے۔ ہمیں اس نفرت اور تعصب کا خاتمہ کرنا ہوگا ۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ کینیڈین وزیراعظم کا اسلامو فوبیا سے نمٹنے کےلئے خصوصی نمائندہ مقرر کرنا خوش آئند ہے۔ اسلام فوبیا کے خاتمے کےلئے مشترکہ کوششوں کو تیز کرنا ہوگا۔

وزیر مملکت فرخ حبیب نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی اسلامو فوبیا کیخلاف عالمی فورمز پر آواز اٹھانے کے اثرات آنا شروع ہوگئے ہیں۔کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی اس کی مذمت کی ہے۔

سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی کاوشیں رنگ لا رہی ہیں۔ اسلام فوبیا کے خلاف اقوام عالم آب آواز اٹھا رہا ہے۔اسلام فوبیا کا مقابلہ اب کینیڈین حکومت کی حکمت عملی کا ایک اہم حصہ بن گیا ہے۔

اس سے قبل روسی صدر پیوٹن نے بھی اسلامو فوبیا پربات کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کے موقف کی تائید کی تھی۔۔صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا کسی صورت بھی آزادی رائے نہیں ہوسکتا۔۔اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

وزیر اعظم عمران خان پیوٹن کے اس بیان کا خیر مقدم کیا تھا جس کو پاکستان میں کافی سراہا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button