پاکستانی خبریںعالمی خبریں

گزشتہ حکومت نے ہمیں جال میں پھنسا دیا ہے،عوام پر مزید بوجھ نہیں ڈال سکتے ، وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے پیٹرول کی قیمتیں نہ بڑھانے کا اعلان

خلیج اردو
اسلام آباد : وزیر اعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش مسترد کردی۔پیٹرولیم مصنوعات کی پرانی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا۔ وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ گزشتہ حکومت نے ہمیں جال میں پھنسا دیا ہے۔ ہم عوام پر مہنگائی کا مزید بوجھ نہیں ڈالنا چاہتے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا ہے۔ شہباز شریف نے اتحادیوں سے کابینہ کی تشکیل پرمشاورت مکمل کرلی ہے ۔ اتحادی حکومت میں سب کی نمایندگی ہوگی۔۔ وفاقی کابینہ ایک سے دو روز میں۔ حلف اٹھائے گی ۔ شہباز شریف نے کہا کہ آپ کے ساتھ مل کر پاکستان کو مشکلات سے نجات دلائیں گے۔۔ اب ہمارا ڈوبنا تیرنا اکھٹا ہے اتحاد اور یک جہتی ناگزیر ہے۔

اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں سے خطاب میں وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی سمری مسترد کردی ہے۔ اس حوالے سے کوئی درمیانی راستہ نکالیں گے۔ اتحادیوں کے ساتھ ملکر ملک کو مشکل حالات سے نکالیں گے ۔ کابینہ کی پہلی قسط بہت جلد سامنے آجائے گی ، چند روز یا ہفتے بعد دوسری قسط بھی سامنے لائیں گے ۔

وزیراعظم کا کہنا تھا آپ کے حلقوں کے مسائل ترجیع بنیادوں پر حل کراوں گا ۔ وزیراعظم ہاوس انشاءاللہ پاکستان ہاوس ہوگا ، سندھ ، کے پی کے ، بلوچستان اور پنجاب کے افسران بھی یہاں ہوں گے ۔ خادم پاکستان میں نہیں بلکہ آپ وزیر اعظم ہیں ، ہم مل کر اس کشتی کو پار لگائیں گے۔ کل اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیاگیا ہے۔ رمضان المبارک میں ہر دکان میں رمضان پیکج کے تحت آٹا سو ڈیڑھ سو روپے سستا ملتا تھا لیکن اب پتہ کرایا تو کہیں ایسا نہیں ہورہا ۔ کسی کو پرواہ تک نہیں ۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہیہ دھوکے اور ڈھکوسلے قوم جان چکی ہے۔ وہ جمہوریت کی بساط لپٹنے کے لیے ہر حد تک جانے کے لیے تیار ہے ۔ اس سے مہنگائی کا جو پہاڑ عوام پر گرتا تو تین دن میں لوگ ہمیں بددعائیں دیتے انھیں کیا معلوم کہ گذشتہ حکومت نے ہمیں لپیٹنے کے لیے کیا چکر چلا یا۔ ہم سب مل کر عوام کو بھی صورتحال سے آگاہ کریں گے

اتحادیوں نے وزیر اعظم کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آپ اچھے ایڈمنسٹریٹر ہیں ملک کو موجود بحران سے نکال لیں گے ۔

مسٹر شریف کا کہنا تھا اتحادیوں کے ساتھ ملکر ملک کو مشکل حالات سے نکالیں گے۔ اس موقع پر اتحادیوں نے وزیر اعظم کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آپ اچھے ایڈمنسٹریٹر ہیں ملک کو موجود بحران سے نکال لیں گے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button