پاکستانی خبریںعالمی خبریں

گندم کی کٹائی اور ڈیزل کی قلت ، حکومت کے دعووں کو آئل ڈیلرز نے مسترد کر دیا

خلیج اردو
اسلام آباد : آل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ڈیزل بحران پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ حکومت کی جانب سے وافر زخیرہ موجودگی کا دعویٰ حقائق کے منافی ہے۔

پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے سیکرٹری اطلاعات نعمان علی بٹ نے کہا کہ 21 دن کا سٹاک موجود ہے تو فراہم کیا جائے، نجی کمپنیاں ڈیزل بحران کی ذمہ دار ہیں۔ مسئلہ فوری حل نہ ہوا تو دو روز بعد پمپ مالکان ہڑتال کرنے پر مجبور ہونگے۔

راولپنڈی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے سیکرٹری اطلاعات نعمان علی بٹ و دیگر عہدیداران نے کہا کہ ڈیزل کا بحران شدت اختیار کرتا جارہا ہے۔ پنجاب کے بڑے اضلاع سمیت جڑواں شہروں،چکوال، کلرسیداں، چک بیلی خان اور دیگر علاقوں میں بھی ڈیزل موجود نہیں ہے۔

آئل ڈیلرز کے نمائندگان کا کہنا تھا کہ حکومت وافر اسٹاک کی موجودگی کا کہہ رہی ہے۔ اگر اسٹاک موجود ہےتو پٹرول پمپس پر کیوں نہیں ہے.الزام لگایا جارہا ہے کہ ڈیلرز نے مال روکا ہوا ہے۔

پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ آج کل گندم کا سیزن ہے، دس ہزار لیٹر ڈیزل دو گھنٹے میں بک جاتا ہے. پی ایس او کے علاوہ کسی اور کے پاس ڈیزل اسٹوریج کی جگہ نہیں ہے.

مسٹر بٹ نے کہا کہ انتظامیہ پٹرولیم ڈیلرز پر پریشر ڈال رہی ہےکہ ڈیزل نہیں بیچا جارہا. ایسا سلوک ناقابل برداشت ہے۔ سرکاری افسران آنکھیں کھولیں اور حقیقت دیکھیں نجی کمپنیاں بالکل بھی پراڈکٹ فراہم نہیں کر رہیں کہیں ڈیزل ہے تو صرف اور صرف پی ایس او کے پمپ پر ہے.

انہوں نے کہا کہ حکومت نے کسی بھی او ایم سی کا ڈیپو ابھی تک چیک نہیں کیا ہے.حکومت آج قیمت بڑھا دے کل ڈیزل بحران ختم ہو جائےگا، موجودہ ڈیزل بحران کی ذمہ دار آئل کمپنیاں ہیں حکومت ان کیخلاف کارروائی یقینی بنائے۔

پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ اوگرا سے روز رابطہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن وہ وقت نہیں دے رہے،21 دن کے ڈیزل کے ذخیرے کا بتایا جارہا ہے لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button