پاکستانی خبریں

ہم جو زندہ ہیں تو پھر جون کی برسی کیسی؟ دل سوز اور انقلابی شاعری کے خالق جون ایلیا کو مداحوں سے بچھڑے 20 برس بیت گئے

لاہور: لفظی جمالیات اور زندگی کی تلخیوں سے لبریز اشعار کے خالق اور نوجوان میں خاص کر مقبول شاعر جون ایلیا کی آج بیسویں برسی منائی جا رہی ہے۔ اپنے منفرد لب و لہجے اور صاحب اسلوب شاعر مداحوں کے دلوں میں آج بھی زندہ ہیں۔

جون ایلیا 14 دسمبر 1931 کو امروہہ میں پیدا ہونے والے جون ایلیا نامور فلسفی اور دانشور سید محمد تقی اور معروف شاعر رئیس امروہوی کے بھائی تھے۔

لکھنے والوں نے سادات کے ادبی گھرانےکے چشم و چراغ جون کو یوں تو نظرئیے کے اعتبارسے کمیونسٹ لکھا مگر جون ایلیا اپنا جہان آپ بنانا چاہتے تھے۔ جون روایتی شاعر نہیں بلکہ مختلف ترین تھے۔

اسلوب میں شدت ،موضوع میں جدت اور کلام میں حدت،ان کی زندگی میں ان کا ایک مجموعہ کلام ’ شاید کے نام سے شائع ہوا ۔

جون ایلیا 8 نومبر 2002 کو طویل علالت کے بعد دار فانی سے کوچ کر گئے۔ لاکھوں مداحوں کے دلوں میں زندہ رہنے والے جون کراچی کے سخی حسن قبرستان میں آسودہ خاک ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button