پاکستانی خبریں

ینگ احمدی ڈاکٹر کا قتل اور احتجاج میں کسان کی ہلاکت، سینیٹ انکوائری کرے گا

خلیج اردو
28 دسمبر 2020
اسلام آباد : سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے اپنے آنے والے اجلاس میں مختلف اہم اور حساس موضوعات پر بحث کیلئے اجلاس بلایا ہے۔

کمیٹی چیئرمین مصطفیٰ نواز کھوکھر نے بتایا ہے کہ کورونا وائرس کے بعد بند کیے گئے کمیٹیوں کے اجلاس کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوچکا ہے۔

ایسے میں انسانی حقوق کی کمیٹی اپنے اگلے اجلاس میں ننکانہ میں قتل ہونے والے نوجوان ڈاکٹر ، فیصل آباد کی کم عمر بچی کے اغوا اور جبری شادی کا معاملہ اور لاہور میں احتجاج کے دوران ایک کسان کے قتل کی تحقیقات کرے گی۔

سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے ہے اور ہمیشہ انسانی حقوق سے جڑے معاملات میں آواز اٹھاتے رہتے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button