پاکستانی خبریںمتحدہ عرب امارات

یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل سننے کے لیے یو اے ای میں پاکستانی سفیر منگل کے روز آن لائن کھلی کچہری لگائیں گے، شرکت کے لیے تفصیلات پڑھیں

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات میں مقیم تارک وطن پاکستانیوں تک رسائی، ان کے مسائل سننے اور ان کے حل کے لیے متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفارت خانے نے آن لائن کچہری لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

یو اے ای میں پاکستانی سفیر عزت مآب افضال محمود پاکستانی تارکین وطن تک رسائی کے لیے 27 جولائی بروز منگل 2021 اماراتی وقت کے مطابق دن 11 بجے آن لائن کچہری کا انعقاد کریں گے۔ آن لائن کچہری آن لائن پلیٹ فارم زوم کے ذریعے منعقد کی جائے گی۔ جس میں شرکت کے لیے تفصیلات درج ذیل ہیں:

زوم لنک: https://us06web.zoom.us/j/84731535343…

میٹنگ آئی ڈی: 847 3153 5343

پاسکوڈ: 501195

درج بالا طریقہ کار کو اپناتے ہوئے میٹنگ میں شرکت کریں اور اپنے مسائل حکام تک پہنچائیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button