پاکستانی خبریںعالمی خبریں

‏عوام کے صبر کا مزید امتحان نہ لیا جائے، عمران خان کا اداروں کو پیغام

خلیج اردو

اسلام آباد : پاکستان میں پنجاب کے وزارت اعلی کیلئے پی ٹی آئی کی اکثریت کو تکنیکی بنیادوں پر شکست کے بعد پاکستان تحریک انصاف کا ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ سربراہ تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ عوام کی صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے۔

 

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ قوم سےاپنےروابط اور حقیقی آزادی کی میری پکارپرانکے جواب کےبعدمیں کامل یقین سےیہ کہہ سکتاہوں کہ عوامِ پاکستان پہلےہی بہت کچھ سہہ چکےہیں چنانچہ اب ان مافیاز کولوٹ مار کاسلسلہ برقراررکھنےکی قطعاًاجازت نہیں دینگے۔

 

 

اپنے ٹویٹ میں عمران خان نے کہا ہے کہ سری لنکاکیطرح ہم اس صورتحال سےزیادہ دورنہیں جب ہمارےلوگ سڑکوں پرامڈ آئینگے۔۔‏30 برسوں سے زائد مدت میں پاکستان کی لوٹ کھسوٹ سے جمع کی گئی اپنی غیرقانونی دولت بچانے کیلئے زرداری و شریف مافیا نے صرف 3 ماہ سے کچھ ہی زائد عرصے میں ملک کو سیاسی و اقتصادی طور پر گھٹنوں کے بل گرا دیا ہے۔

 

 

عمران خان نے سوال پوچھا ہے کہ ریاستی ادارے کب تک اس کی اجازت دیتے رہیں گے؟ دوسری طرف عمران خان کی کال پر گزشتہ شب سے ملک کے مختلف علاقوں میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، پنجاب میں مینڈیٹ چھین جانے پر پی ٹی آئی کے کارکنان میں غم و غصہ ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button