پاکستانی خبریں

پاکستان: 7 لوگوں کے قتل کے الزام میں عمر قید کی سزا پانے والا 101 سالہ مجرم رہائی کا طلب گار

ملزم پر 86 سال کی عمر میں 7 لوگوں کے قتل کا الزام لگایا گیا تھا

 

خلیج اردو آن لائن: متعدد میڈیا رپورٹس کے مطابق 101 سالہ پاکستانی مہدی خان کو 7 لوگوں کے قتل کے الزام میں سزا سنائی گئی تھی۔ تاہم مہدی حسن متعدد بیماریوں کے باعث طبعی بنیادوں پر رہائی کا طلب گار ہے۔

مجرم مہدی حسن کی طرف سے رہائی کی درخواست پر متعلقہ حکام کی جانب سے کوئی جواب نہ ملنے پر اس نے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔ لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت محکمہ داخلہ کو اس کی رہائی کا حکم جاری کرئے۔

پاکستانی خبررساں ادارے ایکسپریس ٹرائیبیون کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جج، راجہ شاہد محمود عباسی نے 15 جولائی کو محکمہ داخلہ کو مجرم کی درخواست پر تین ہفتوں میں فیصلہ کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔

رہائی کے طلب گار مجرم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ 2006 میں قتل کے الزام میں گرفتار ہونے والے اس کا موکل گجرات ڈسٹرکٹ جیل میں عمر قید کی سزا کاٹ رہا ہے۔ وکیل کا مزید کہنا تھا کہ اس کا موکل متعدد بیماریوں کا شکار ہے۔

جبکہ محکمہ داخلہ جانب سے عدالت میں پیش ہونے والے سیکشن آفیسر نے عدالت کو بتایا کہ وہ درخواست پر 15 دن میں فیصلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔

یاد رہے کہ مجرم مہدی خان پر جب مقدمہ قائم کیا گیا تو اس کی عمر 86 برس تھی۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button