پاکستانی خبریں

بیرون ملک سے آئے مزید 11 مسافروں میں کرونا وائرس کی تصدیق

خلیج اردو: بیرون ملک سے پاکستان آنے والے شہریوں میں کرونا وائرس کی تشخیص ہونے کا سلسلہ جاری ہے، مزید گیارہ مسافروں میں عالمی وبا کی تصدیق ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹے میں بیرون ملک سے آئے مزید گیارہ مسافروں میں کرونا کی تشخیص ہوئی، متاثرہ افراد کو قرنطینہ مراکز منتقل کردیاگیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سے آئے تمام مسافر ویکسینیٹڈ ہیں اور ان میں کرونا کی کوئی علامات ظاہر نہیں ہیں، متاثرہ دو افراد کا تعلق کراچی، دو کا لاہور اور ایک کا تعلق نوشہرہ سے ہے۔

ذرائع کے مطابق ریاض سے آنے والے چھ ، شارجہ سےآنے والے دو مسافروں میں کرونا کی تشخیص ہوئی، اسی طرح دوحہ سےآنے والے دو ، بحرین سے آنےوالےایک مسافر میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ کرونا سےمتاثر آٹھ مسافر کراچی جبکہ ایک لاہور ایئرپورٹ پہنچا، اسی طرح کرونا سےمتاثرہ ایک مسافر اسلام آباد، ایک پشاور ایئرپورٹ اترا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button