پاکستانی خبریں

خاتون کو ورغلا کر زیادتی کا نشانہ بنانے والے پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد کو گرفتار کر لیا گیا

خلیج اردو

لاہور: پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں خاتون سے مبینہ زیادتی کے الزام میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

 

ایف آئی آر کے متن کے مطابق قاری حسن نامی شخص نے خاتون کو ورغلا کر ایل ڈی اے ایونیو بلایا جہاں پولیس اہلکار ارسلان نے دوسرے اہلکار پولیس اہلکار احمد کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

 

اس سے قبل ایف آئی آر میں نامزد قاری حسن خاتون کو زیادتی کا نشانہ بناچکا ہے۔

 

دوسری طرف پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کا میڈیکل کرایا جا چکا ہے اور متاثرہ خاتون کی مدعیت میں درج مقدمے میں نامزد 3 ملزمان کو گرفتار بھی ہو چکے ہیں۔

 

واقعے کے بعد سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کی ہدایت کی تھی۔ پولیس کے مطابق خواتین کے جنسی استحصال میں ملوث ملزمان کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button