پاکستانی خبریں

پاک، ایران سرحد پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے 4پاکستانی سکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے، پاکستان نے ایرانی حکام سے رابطہ کرکے ملوث عناصر کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

خلیج اردو

راولپنڈی: پاک فوج کے جوان دہشتگردوں کے خلاف برسرپیکار ہیں۔وطن کی دفاع میں جتھے سپوت ایک بار پھر مٹی پر جان نچاور کر گئے۔

 

پاکستان میں فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی اہلکار پاک، ایران بارڈر پر گشت کررہے تھے کہ سرحد پار سے دہشت گردوں نے فائرنگ کردی۔

 

۔فائرنگ کے نیتجے میں سیکیورٹی فورسز کے چار جوان شہید ہوگئے ہیں۔شہدا میں نائیک شیر احمد، لانس نائیک محمد اصغر، سپاہی محمد عرفان اور سپاہی عبدالرشید شامل ہیں۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے ضلع کیچ کے جلگئی سیکٹر میں سکیورٹی فورسز کے جوانوں کو نشانہ بنایا۔ واقعہ کے فوری بعد پاکستانی حکام نے ایرانی حکام سے رابطہ کرکے دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

واقعے پر صدر وزیر اعظم ،اسپیکر قومی اسمبلی سمیت قومی قیادت نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ہے۔

 

وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے بیان میں  نائیک شیر احمد، لانس نائیک محمد اصغر، سپاہی محمد عرفان اور سپاہی عبدالرشید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کے بیٹے ارض پاک کے دفاع، سلامتی اور تحفظ کے لئے قیمتی جانوں کے نذرانے دے رہے ہیں۔

 

وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ قوم وطن پر قربان ہونے والے مجاہدوں کو سلام پیش کرتی ہے۔دہشت گردی کا خاتمہ ہمارا قومی ایجنڈا ہے، اللہ تعالیٰ کی مدد سے دہشت گردوں کا خاتمہ کرکے دم لیں گے۔وزیراعظم نےشہدا کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button