پاکستانی خبریں

عمران خان کے خلاف ایک ہی دن میں آج 5 کیسز کی سماعت ہوگی

خلیج اردو
اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے خلاف ایک ہی دن میں آج 5 کیسز کی سماعت ہوگی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی مبینہ بیٹی ٹرئین کو کاغذات نامزدگی میں چھپانے کے کیس کی سماعت ہوگی۔

اسی طرح اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہی ممنوعہ فنڈنگ کیس اور توشہ خانہ ریفرنس میں الیکشن کمیشن کے فیصلوں کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواستوں کی سماعت ہوگی۔

ادھر چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے خلاف نازیبا ریمارکس کیس اور عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کے کیس کی سماعت بھی آج ہی ہوگی۔

Source: Jang News

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button