پاکستانی خبریں

پاکستان میں سیکورٹی فورسز کے خلاف آپریشنز میں 7 دہشتگرد ہلاک، دو سیکورٹی اہلکار شہید ہوگئے

خلیج اردو

راولپنڈی : پاکستان میں سکیورٹی فورسز کے دہشتگردوں کے خلاف دو مختلف آپریشنز کے دوران 7 دہشتگرد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ پشاور میں دہشت گردوں کی جانب سے فوجی  قافلے پر فائرنگ سے 2 اہلکار شہید ہو گئے ہیں۔

 

افواج پاکستان کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں سکیورٹی فورسز کے دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ مارے گئے دہشت گرد علاقے میں ٹارگٹ کلنگ، اغوا اور بھتہ خوری میں ملوث تھے۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق ایک اور واقعہ میں دہشتگردوں نے حسن خیل کے علاقے میں فوجی قافلے پر فائرنگ کی۔فوجی دستوں کی فوری جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد مارے گئے جن سے اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد ہوئیں۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے بہادری سے لڑتے ہوے دو جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔ شہداء میں لانس نائیک محمد پناہ اور ایف سی کے سپاہی شمس اللہ شامل ہیں۔ لانس نائیک محمد پناہ کی عمر 30 سال ، تعلق جعفر آباد سے تھا ۔ فرنٹیئر کانسٹبلری کے شہید ہونے والے سپاہی شمس اللہ کی عمر 36 سال ، تعلق جنوبی وزیرستان سے تھا ۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق ممکنہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئےعلاقے میں کلیئرنس آپریشن کیا گیا۔ علاقہ عمائیدین نے افواج پاکستان کی مکمل سپورٹ کا اعلان کرتے ہوئے پاک فوج کی قربانیوں اور امن کے قیام کیلئے کوششوں کو سراہا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button