پاکستانی خبریں

9 اور 10 مئی کو جو ہو، اس کی تحقیقات کیلئے کمیشن بنایا جائے تاکہ حقیقے سامنے آجائے،عمران خان

خلیج اردو

اسلام آباد:عمران خان نے آرٹیکل 245 کے نفاذ اور پارٹی رہنماؤں و کارکنوں کی آرمی ایکٹ کےخلاف گرفتاریوں کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ نو اور دس مئی کے واقعات کی تحقیقات کےلئے عدالت عظمی کے ججز پر مشتمل کمیشن بنایا جائے۔

 

سابق وزیراعظم عمران خان نے حامد خان ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر درخواست میں استدعا کی ہے کہ سپریم کورٹ ایم پی او کے تحت کارکنان کی گرفتاریاں ۔آرٹیکل 245 کا نفاذ اور آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت سویلین کا کورٹ مارشل غیرآئینی قرار دے۔

 

سپریم کورٹ سے استدعا ہے کہ 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کیلیے جوڈیشل کمیشن تشکیل جبکہ تحریک انصاف رہنماؤں کی جبری علیحدگیوں کو غیر آئینی قرار دے۔یہ سارا ڈرامہ نواز شریف اور مریم نواز کا رچایا ہے۔عمران خان نے ہمیشہ اداروں کا احترام کیا ۔ عمران خان نے پلوامہ ایشو پر 27 فروری 2019 کو پاک فوج کو سپورٹ کیا۔

 

درخواست میں وفاق، نوازشریف، شہبازشریف، مریم نواز کو فریق بنایا گیا ہے اسکے علاوہ۔۔آصف علی زرداری، بلاول بھٹو ۔ مولانا فضل الرحمان اور نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button