پاکستانی خبریں

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ میں گریڈ 14 کے افسر کو غیر قانونی طور پر گریڈ 16 میں تعینات کردیا گیا

خلیج اردو

اسلام آباد: پاکستان کے وفاقی ضلعی انتظامیہ میں اندھیر نگری چوپٹ راج ہے۔  گریڈ 14 کے نائب تحصیلدار کو ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد میں گریڈ 16میں تعینات کردیا گیا۔

 

تفصیلات کے مطابق نائب تحصیلدار عبدالہادی پیپلز پارٹی کے سابقہ دور حکومت میں ایواکیو ٹرسٹ بورڈ پنجاب سے اسلام آباد انتظامیہ میں نائب تحصیلدار ڈیپوٹیشن پر آیا اور کچھ ہی عرصے بعد جاودوئی طور پر نائب تحصیلدار عبدالہادی اسلام انتظامیہ میں باقاعدہ ضم ہو گیا تھا۔

 

ضوابط کے مطابق ایک ہی ڈیپارٹمنٹ میں ٹرانسفر،پوسٹنگ میں سکیل آپ گریڈیشن بالکل غیر قانونی ہے۔ اگرچہ ڈیپوٹیشن پر دیگر محکمے جانے پر ایک سکیل پروموشن دیجاتی ہے لیکن دستاویز سے ثابت ہوتا ہے کہ مذکورہ کیس میں 2 گریڈ کی غیر قانونی ترقی دی گئی۔

 

ذرائع کاکہنا ہے کہ ایکسائز اینڈ ٹیکنیشن ڈیپارٹمنٹ میں من پسند تقرریوں کے باعث ریونیو وصولی متاثر ہورہی ہے جو پہلے سے برے معاشی صورت حال کیلئے انتہائی سنگین ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button