پاکستانی خبریں

سیکورٹی فورسز کی جانب سے انٹلی جنس بیسڈ آپریشن ، خطرناک اور مطلوب دہشتگرد ہلاک

خلیج اردو
26 جنوری 2021
راولپنڈی : سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی موجودگی کی اطلاع پر جنوبی وزیرستان کے شرمنگی تیرازہ میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر انٹلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

ایک ہائی ٹارگٹ کے ساتھ تبادلے کے دوران ٹی ٹی پی کے دہشت گرد کمانڈر نورستان عرف حسن بابا ہلاک ہوگیاہے۔

ہلاک ہونے والا دہشت گرد انتہائی مطلوب تھا جو آئی ای ڈی بنانے کا ماہر اور ماسٹر ٹرینر تھا ۔ ہلاک ہونے والا دہشتگرد 2007 سے اب تک سیکیورٹی فورسز کے 50 سے زائد اہلکاروں کی شہادت میں ملوث تھا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button