پاکستانی خبریں

پاکستان میں ذو الحجہ کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

خلیج اردو: کراچی: ذو الحجہ کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں طلب کیا گیا ہے جس کی سربراہی کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس یونیورسٹی روڈ گلستان جوہر میں واقع محکمہ موسمیات کے دفتر میں ہوگا جب کہ ملک میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ دفاتر میں ہوں گے۔

رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں وزارت مذہبی امور، سپارکو، محکمہ موسمیات اور وزارت سائنس وٹیکنالوجی سے تعلق رکھنے والے نمائندگان بھی شریک ہوں گے۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے چاند کے حوالے سے اعلان کرےگی

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button