پاکستانی خبریںعالمی خبریں

نائیجیریا میں دہشتگردوں کے ہاتھوں مغوی پاکستانی ڈاکٹر کو رہائی مل گئی

خلیج اردو: دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ نائیجیریا میں اغواکاروں کے ہاتھوں مغوی بنائے گئے پاکستانی شہری ڈاکٹر ابوذر محمد افضل کو نائیجیریا میں اغواکاروں سے رہائی مل گئی ہے۔

وزارت خارجہ کی جانب سے پاکستانی ڈاکٹر کی اغواکاروں سے رہائی پر نائیجیریا کی حکومت اورعوام کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔

وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ڈاکٹر ابوذر کی رہائی ممکن بنانے پر نائیجیریا کی حکومت اور عوام کے شکر گزار ہیں۔

وزارت خارجہ کے مطابق ڈاکٹرابوذر نے اغواکاروں سے اپنی رہائی کے لیےمذاکرات اور رہائی کی کوششیں کرنے والے تمام افراد کے ساتھ پاکستان اور نائیجیریا کی حکومتوں کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔

نائیجیریا میں 3مہینے تک مغوی رہنے والے پاکستانی ڈاکٹر ابوذر کی رہائی پر وزارتِ خارجہ کی جانب سے وزیراعظم پاکستان، وزیر خارجہ اور وزیرِمملکت خارجہ اُمور کابھی شکریہ ادا کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر ابوذر محمد افضل نائیجیریا میں ایک شپنگ کمپنی میں ملازمت کر رہے تھے، 28 مارچ 2022 کو درجنوں مسافروں سمیت انہیں بھی یرغمال بنا لیا گیا تھا۔

اغواکاروں کی جانب سے ایک ماہ قبل 13 یرغمالیوں کو رہا کیا گیا تھا جبکہ گزشتہ رات رہا کیے گئے 7 یرغمالیوں میں ڈاکٹر ابوذر واحد غیر ملکی ہیں۔

وزارت خارجہ کے مطابق ڈاکٹر ابوذر کو ابوجہ میں پاکستان ہائی کمیشن نے سفری دستاویزات جاری کر دیے ہیں وہ آج رات نائیجیریا سے پاکستان کے لیے روانہ ہوں گے

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button