پاکستانی خبریں

گوادر سے کراچی آنے والا پی آئی اے کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

خلیج اردو: گوادر سے 60 مسافروں کو کراچی لانے والا پی آئی اے کا اے ٹی آر طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔

ائیر پورٹ سے ٹیک آف کے وقت طیارے کا ٹائر پھٹ گیا تاہم خوش قسمتی سےطیارہ جناح انٹرنیشنل پر بحفاظت لینڈنگ کرنے میں کامیاب رہا۔

گوادر کے گراؤنڈ اسٹاف کی بروقت اطلاع پر کراچی کنٹرول ٹاور نے کپتان کو صورتحال سے آگاہ کیا اور کراچی ائیرپورٹ پر ایمرجنسی نافذ کردی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button