پاکستانی خبریں

21 اپریل کو بین الاقوامی سب میرین کیبل کے ایک حصے کا مرمتی کام کیا جائے گا

خلیج اردو: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) کا کہنا ہے کہ 21 اپریل کو بین الاقوامی سب میرین کیبل کے ایک حصے کا مرمتی کام کیا جائے گا، جسکی وجہ سے کچھ انٹرنیٹ صارفین کو رفتار میں کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، تاہم، صارفین کو بلاتعطل انٹرنیٹ خدمات کی فراہمی کیلئے متبادل اقدامات کیے جائیں گے۔

ٹویٹر پر پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل ایس ایم ڈبلیو 4 کے ایک حصے پر پاور کی ری کنفیگریشن سرگرمی 21 اپریل 2022 کو دوپہر 02:00 بجے سے شام 07:00 بجے تک کی جائے گی۔جس کی وجہ سے کچھ انٹرنیٹ صارفین کو رفتار میں کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔پی ٹی اے کا مزید کہنا ہے کہ بینڈوتھ کی ضرورت کو پورا کرنے اور صارفین کو جلد از جلد مکمّل طور پر فعال و بلاتعطل انٹرنیٹ خدمات کی فراہمی کے لئے متبادل اقدامات کیے جائیں گے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button