پاکستانی خبریں

لاہور چڑیا گھر کا بیمار زرافہ انجکشن لگنے کے بعد ہلاک ہوگیا

خلیج اردو: لاہور چڑیاگھر میں زرافہ ہلاک ہوگیا،ذرائع کے مطابق بیمار رزرافے کو انجیکشن لگایا گیا جس کے بعد وہ مرگیا، چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق زرافے کا پوسٹ مارٹم کرایا جائے گا۔

لاہور چڑیاگھر میں چند روز سے علیل زرافہ دم توڑ گیا اور اب چڑیا گھر میں صرف ایک مادہ زرافہ رہ گئی ہے۔

چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق 2017 میں بیرون ملک سے تین زرافے منگوائے گئے تھے جن میں ایک اُسی سال مرگیا تھا۔ آج مرنے والا زرافہ کچھ عرصے سے بیمار تھا، اس کا علاج بھی جاری تھا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔

اب چڑیا گھر میں صرف ایک مادہ زرافہ رہ گئی ہے۔ مرنے والے زرافے کا اینیمل یونیورسٹی سے پوسٹ مارٹم کرایا جائے گا جس کے بعد موت کی وجہ معلوم ہوسکے گی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button