پاکستانی خبریں

قبائلی علاقے سے تعلق رکھنے والے سکھ تاجر نے مسلمان روزہ داروں کا دل جیت لیا۔

خلیج اردو: وادی تیراہ میں سکھ تاجر نے مقامی مسلمانوں میں رمضان پیکیج تقسیم کرکے انکا دل جیت لیا۔

تفصیلات کے مطابق وادی تیراہ میدان میں سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے تاجر پرلات سنگھ نے وادی تیراہ میدان کے مقامی لوگوں میں نوے ہزار روپے مالیت کا رمضان پیکیج تقسیم کیا۔

اس پیکج میں پانچ من سے زیادہ کھجور، بیس کلوگرام لیموں، ساٹھ عدد شربت کی بوتلیں اور دو بھوری چینی سمیت دیگر اشیاء خوردونوش شامل ہیں۔

اس موقع پر سکھ تاجر نے تیراہ میدان کی تین مسجدوں کے لیے سو بوری سیمنٹ اور 14 عدد جائے نماز پوڑ بھی عطیہ کئے۔

وادی تیراہ میدان کے دہشت گردی سے متاثر عوام میں رمضان پیکیج تقسیم کرنے پر انصاف تاجر برادری کے صدر حاجی شیر محمد آفریدی نے پرلات سنگھ کا شکریہ ادا کیا

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button