پاکستانی خبریں

پاکستان کے سمندری حدود کو مزید ناقابل تسخیر بنانے کی جانب قدم، پاک بحریہ کی استعداد بڑھانے کیلئے داخلی سطح پر بنائے گئے آبدوز فورس میں شامل

خلیج اردو

کراچی: پاک بحریہ کیلئے  پاکستان میں بننے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کی کیل لیینگ اور دوسری آبدوز کی اسٹیل کٹنگ کی تقریب کا  انعقاد  کیا گیا۔ تقریب کا انعقاد کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینرئنگ ورکس پر  ہوا۔

 

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے آبدوز کا معائنہ کیا اور بریفنگ سنی۔ ہنگور کلاس آبدوز جدید ترین ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی سے لیس ہیں۔ آبدوز کی شمولیت سے پاک بحریہ کی بحری دفاع کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہوگا۔

 

ترجمان کے مطابق ہنگور کلاس آبدوزوں کی تعمیر سے مقامی جہاز سازی کی صنعت اور خود انحصاری کو فروغ حاصل ہوگا۔ سربراہ پاک بحریہ نے کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینرئنگ ورکس کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا۔ انہوں نے ملک کو درپیش کسی بھی چییلنج سے نمٹنے کیلئے پاک بحریہ کے استعداد اور تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button