پاکستانی خبریں

کراچی میں چیتے کو گاڑی میں سیر کرانےکی ویڈیو سامنے آگئی

خلیج اردو: کراچی کے پوش علاقے میں لگژری گاڑی میں ٹائیگر کو سیر کرانے کی ویڈیو سامنے آگئی۔ویڈیو میں ٹائیگر کو کار کی اگلی نشست پر بیٹھا دیکھا جاسکتا ہے۔

وائلڈ لائف حکام کا کہنا ہے کہ ویڈیو سےمتعلق کارروائی کرنے کے لیے شواہد اکٹھا کر رہے ہیں تاہم اب تک علاقے کی تصدیق نہیں ہوئی۔

حکام کے مطابق چیتے یا کسی خونخوار جانور کو اس طریقے سے گھمانے کی اجازت نہیں اور خلاف ورزی کرنے پر 5 لاکھ روپے تک کا جرمانہ ہوسکتا ہے

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button