
خلیج اردو: کراچی میں خاتون نے بیک وقت 6 بچوں کو جنم دیا ہے جن میں 4 بیٹے اور 2 بیٹیاں شامل ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی کے علاقے کالاپل کی رہائشی حنا ناظم کو اللہ تعالیٰ نے ایک ساتھ 6 جڑواں بچوں سے نوازا ہے۔
خاتون حنا نطام جڑواں بچوں کی پیدائش پر بہت خوش ہیں ، انہوں نے اپنے ایک وڈیو پیغام میں جڑواں بچوں کی پیدائش پر اللہ کا شکر ادا کیا ہے اور جناح اسپتال خصوصا ڈاکٹر عائشہ وارث کا شکریہ ادا کیا ہے۔