پاکستانی خبریں

کراچی کے نوجوان نے موٹر وے پر ہنگامی حالت کیلیے موبائل ایپ متعارف کروا دی

خلیج اردو: کراچی کے ایک نوجوان نے موٹر وے کے لیے موبائل ایپلی کیشن متعارف کروائی ہے جس سے مسافر کسی ہنگامی حالت میں اپنی لوکیشن اسپتال یا سکیورٹی اداروں تک پہنچا سکیں گے۔

شعیب احمد نے جامعہ کراچی سے کمپیوٹر سائنس میں ڈگری حاصل کی اور آج کل دیگر ساتھیوں کے ساتھ ایک خاص موبائل ایپلی کیشن تیار کرنے کے بعد دنیا کے مختلف ممالک میں خدمات فراہم کر رہے ہیں۔

شعیب احمد اور ان کی ٹیم نے پاکستان میں موٹر وے کی مناسبت سے ایک خاص موبائل ایپلی کیشن بنائی ہے جو ناصرف ٹول پلازہ کے جھنجٹ سے نجات دلا سکتی ہے بلکہ کسی بھی ہنگامی حالت میں مسافروں کی لوکیشن متعلقہ اداروں تک پہنچا سکتی ہے۔

اس کا مطلب یہ ہوا کہ موبائل ایپ استعمال کرنے والے حادثات میں بروقت مدد کے علاوہ لاہور موٹر وے پر خاتون کے ساتھ ہونے والی زیادتی جیسے واقعات سے بچ سکتے ہیں۔

شعیب کے مطابق اسمارٹ موٹروے ایپ کے تحت آپ کو اپنے راستے میں ادا کرنے والے ٹول ٹیکس کا بھی علم ہو سکے گا اور لمبی لمبی قطاروں سے بھی چھٹکارا ممکن ہو جائے گا۔

شعیب احمد اور ان کی ٹیم اس وقت امریکا میں موٹر وے کے لیے کام کر رہی ہے اور پاکستان میں اپنی اس ایپ کو سرکاری سطح پر متعارف کروانے اور عام شہریوں کو فراہم کرنے کی خواہاں ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button