پاکستانی خبریںعالمی خبریں

کوئٹہ کسٹم فیلڈ انفورسمنٹ یونٹ کی اسمگلروں کے خلاف کارروائی، کروڑوں روپے کی اسمگلنگ ناکام

خلیج اردو: کوئٹہ کسٹم فیلڈ انفورسمنٹ یونٹ نے اسمگلروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی کھاد برآمد کرلی۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کسٹم کے رکھنی فیلڈ انفورسمنٹ یونٹ نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 950 بیگز سونا یوریا کھاد اور اسمگلروں کے زیر استعمال دو عدد ٹرک قبضے میں لے لیے۔ اسمگلر سونا یوریا کھاد بیرون ملک جانوروں کے چارے کی آڑ میں اسمگل کررہے تھے جسکو کسٹم اہلکاروں نے ناکام بنادیا۔

ترجمان کسٹم کے مطابق برآمدشدہ سامان بمعہ ٹرکوں کی مالیت تقریباً دو کروڑ پچاس لاکھ روپے بنتی ہے یوریا کھاد بیرون ملک حکومت پاکستان کی وضع کردہ مقررہ طریقہ کار کے خلاف اسمگل ہورہا تھا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button