پاکستانی خبریں

آرمی چیف سے ایڈمنسٹریٹریوایس ایڈ سمانتھا پاورکی ملاقات، ہمارے عالمی شراکت داروں کی مدد متاثرین کی بحالی میں اہم ہوگی، آرمی چیف

خلیج اردو

راولپنڈی : پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یو ایس ایڈ کی منتظم نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، انسانی ہمدردی کے اقدامات میں تعاون اورشراکت داری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

افواج پاکستان کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق ایڈمنسٹریٹریوایس ایڈ نے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی پرافسوس کا اور سیلاب متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کی۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق ایڈمنسٹریٹریوایس ایڈ سمانتھا پاور نے سیلاب متاثرین کومکمل تعاون کی یقین دھانی کرائی۔ سمانتھا پاورنے حالیہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بچاؤاورامدادی سرگرمیوں میں سول انتظامیہ اورسیلاب متاثرین کی مدد کے لیے پاک فوج کی کوششوں کوبھی سراہا۔

 

آرمی چیف نے امریکہ کی حمایت کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ہمارے عالمی شراکت داروں کی مدد متاثرین کی بحالی میں اہم ہوگی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button