پاکستانی خبریں

پشاور میں افغان مہاجرین آج عیدالاضحیٰ منارہے ہیں

خلیج اردو: پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں مقیم افغان مہاجرین آج عیدالاضحیٰ منارہے ہیں۔

پشاور میں مرکزی عید گاہ ہزار بوز میں نماز عید ادا کردی گئی، عیدگاہ میں کثیر تعداد میں نوجوان، بچوں سمیت بزرگ افغانیوں نے نماز عید ادا کی۔ نماز عید کے بعد افغانستان اور پاکستان میں امن و استحکام کے لئے دعائیں مانگی گئیں۔

پشاور میں افغان مہاجرین آج عیدالاضحیٰ منارہے ہیں
مسجدالحرام اور مسجد نبوی میں عید کی نماز ادا کر دی گئی

دعا کے بعد افغانی سنت ابراہیمی پورا کرنے کے لئے اپنے گھروں کو روانہ ہوگئے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ممالک میں آج عیدالاضحیٰ منائی جارہی ہے

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button