پاکستانی خبریں

13 سال بعد جرمن ایئرلائن لفتھانسا نے پاکستان میں فضائی پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے

خلیج اردو
11 ستمبر 2021
اسلام آباد : تیرہ سال بعد جرمنی کی ایئرلائن لفتھانسا نے پاکستان میں فضائی آپریشن کی بحالی کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان میں مقیم جرمن سفیر برنہارڈ اسٹیفن شلاگیک کا کہنا ہے کہ جرمن صنعت کاروں کا ایک اعلی سطح کا ایک وفد سرمایہ کاری کی تلاش میں اگلے ہفتے پاکستان آئے گا۔

یہ کارپوریٹ وفد کراچی اور اسلام آباد کا دورہ کرے گا جہاں وہ نجی شعبے کے سرمایہ کاروں اور اعلیٰ سرکاری عہدیداروں سے ملاقات کریں گے۔ سیکریٹری مظہر کے مطابق جرمنی کے وفد کا یہ دورہ ملک کی معیشت کیلئے بہت حوصلہ افزا ہے۔

پاکستان میں بہت سے سرمایہ کاری کے مواقعوں کا ذکر کرتے ہوئے سیکرٹری نے کہا کہ ریگولیٹری اصلاحات موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے جس میں سرمایہ کاروں کو سہولیات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

سفیروں کی دی جانے والی ٹیکس چھوٹ کے بار میں بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ خصوصی اقتصادی زونز میں نافذ کیا گیا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ون ونڈو آپریشن کا آغاز بھی کیا جائے گا جس کا افتتاح اس سال نومبر کے آخر میں ہو گا۔

سیکرٹری مظہر نے مزید کہا کہ سیمسنگ اور یونیکلو جیسی ملٹی نیشنل کارپوریشنز پاکستان میں کام شروع کرنے والی ہیں اور انہوں نے جرمن سرمایہ کاروں کو بتایا کہ بورڈ آف انویسٹمنٹ ، ملک کے اہم سرمایہ کاری کے فروغ اور سہولت کے ادارے کے طور پر ہر راستے پر ان کی مدد کرے گا۔

1998 میں پاکستان میں اپنی پروازیں معطل کرنے کے بعد جرمن ایئرلائن اور سٹار الائنس نیٹ ورک کے ممبر لفتھانسا نے 2007 میں دوبارہ کام شروع کیا تھا لیکن نامعلوم تجارتی وجوہات کی بنا پر اکتوبر 2008 میں ایئرکائن نے بتایا کہ وہ کراچی اور لاہور میں اپنی پروازیں بند کررہے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button