پاکستانی خبریں

پاکستانی حکومت اور تحریک لبیک میں معاہدہ طے پا گیا: مفتی منیب الرحمٰن

خلیج اردو: معروف عالم دین اور رویت ہلال کمیٹی کے سابق چیئرمین مفتی منیب الرحمان کے مطابق حکومت اور کالعدم تحریک لبیک پاکستان میں معاہدہ طے پا گیا ہے ۔

اسلام آباد میں مذاکرات کی کامیابی کے حکومتی اور تحریک لبیک کی مذاکراتی ٹیموں کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ کمیٹی کو اختیارات دینے پر وزیر اعظم عمران خان کے مشکور ہیں۔ فریقین کے درمیان اتفاق رائے سے معاہدہ طے پا چکا ہے، یہ معاہدہ کسی کی فتح یا شکست نہیں بلکہ یہ پاکستان، اسلام اور انسانی جانوں کی حرمت کی فتح ہے۔

پریس کانفرنس میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر مملکت علی محمد خان، کالعدم ٹی ایل پی کی مجلس شوری کے رکن علامہ غلام عباس فیضی اور مفتی محمد عمیر شامل تھے۔

مفتی منیب الرحمان کا کہنا تھا کہ معاہدے کی تفصیلات مناسب وقت پر سامنے آئیں گی اور آئندہ ہفتے معاہدے کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ معاہدے کے نتیجے میں ایک اسٹیرنگ کمیٹی بنا دی گئی ہے۔ کمیٹی کی سربراہی وزیر مملکت علی محمد خان کریں گے اور یہ کمیٹی آج سے کام شروع کرے گی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button