پاکستانی خبریںمتحدہ عرب امارات

ایئر عربیہ 10 اگست سے ملتان، فیصل آباد کے لیے پروازوں کا آغاز کرے گی

 

خلیج اردو آن لائن:

ابوظہبی کی ایئر لائن ایئر عربیہ کی جانب سے پاکستان کے دو شہروں ملتان اور فیصل آبادہ کے ڈائریکٹ پروازیں چلانے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

ایئر لائن کی جانب سے ایک ایمیل میں کہا گیا ہے "ایئر عربیہ ابوظہبی 10 اگست 2021 سے ابوظہبی سےملتان اور فیصل آباد کے لیے ڈائریکٹ پروازیں چلانے کا اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس کر رہی ہے۔ یہ پرواز نان اسٹاپ اور تین گھنٹوں پر مشتمل ہوگی، جو ہفتے میں دو دن چلا کرے گی”۔

ایئر لائن کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ ابوظہبی سے ملتان اور پھر ملتان سے ابوظہبی کی پرواز پیر اور بدھ کے روز چلے گی۔ جبکہ ابوظہبی سے فیصل آباد اور فیصل آباد سے ابوظہبی کے لیے پرواز منگل اور جمعرات کے روز چلے گی۔

ایئر لائن کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ "اگر آپ یو اے ای کے رہائشی ہیں تو برائے مہربانی واپس کے سفر سے پہلے uaeentry.ica.gov.ae کی ویب سائٹ پر جائیں اور اپنا اسٹیٹس چیک کریں۔ اور اگر آپ یو اے ای کے شہری ہیں تو پرواز کی روانگی سے پہلے تواجدی سروس پر رجسٹر کریں”۔

مزید برآں، تمام افراد کو روانگی کے وقت کورونا پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ کا اصل سرٹیفکیٹ دیکھانا ہوگا۔ یہ ٹیسٹ پرواز سے پہلے 72 گھنٹوں کے دوران کروایا گیا ہو۔ جبکہ 12 سال سے کم عمر بچے اور معذور افراد کو اس شرط سے رعایت دی گئی ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button