پاکستانی خبریںمتحدہ عرب امارات

عجمان اور دبئی بینکوں کی پاکستان کیلئے 35 کروڑ ڈالرز فنانسنگ کی منظوری

خلیج اردو: عجمان بینک اور کمرشل بینک آف دبئی نے پاکستان کے لئے 35 کروڑ ڈالرز مرابھا سنڈیکیٹڈ فنانسنگ کی منظوری دے دی ہے ۔

اس منتقلی کی 12 بینکوں نے تصدیق کردی ہے ۔اس سہولت پر عجمان بینک نے انوسٹمنٹ ایجنٹ کا کام کیا ۔جو پاکستان کی صلاحیت پر سرمایہ کاروں کے اعتماد کا مظہر ہے ۔

گلف انٹرنیشنل بینک ، عرب انوسٹمنٹ کمپنی ، آئی سی ڈی ، یونائیٹڈ عرب بینک ،کمرشیل بینک آف دبئی ، اور عجمان بینک خیلج تعاون کونسل سے کلیدی مالی ادارے ہیں جنہوں نے منتقلی میں حصہ لیا ۔

اس موقع پر عجمان بینک کے سی ای او محمد امیری نے پاکستان کے ساتھ مرابھا فنانسنگ معاہدے کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ اس سے ہماری علاقائی اور بین الاقوامی ساکھ اور امتیازی پوزیشن کی توثیق ہوتی ہے

کمرشل بینک آف دبئی کے سی ای او ڈاکٹر برینڈ وان لینڈعر نے اس سلسلے میں بینک آف عجمان کے تعاون پر فخر کا اظہار کیا

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button