پاکستانی خبریںعالمی خبریں

امریکا سے فائزر ویکسین کی مزید 47 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ گئیں۔

خلیج اردو: امریکی سفارتخانےکی جانب سے جاری بیان کے مطابق امریکاسے فائزرویکسین کی مزید47 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچی ہیں۔

امریکی سفارتخانےکا کہنا ہےکہ پاکستان کے لیے امریکا کی طرف سے عطیہ کردہ ویکسین کی مجموعی تعداد لگ بھگ 5 کروڑ 70 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔

امریکی سفارتخانےکے مطابق امریکا اب تک دنیا بھر میں کورونا ویکسین کی 45کروڑ 30 لاکھ خوراکیں عطیہ کرچکا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button