پاکستانی خبریں

پاکستان اور آئی ایس آئی کے خلاف بھارت کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈہ بے نقاب

خلیج اردو

اسلام آباد:مودی سرکار نے بھارت کو تو یرغمال بنا ہی رکھا ہے۔  رہی سہی کسر بھارتی میڈیا نکال دیتا ہے۔ مودی سرکار پاکستان کو بدنام کرنے کے مذموم پروپیگنڈے میں شب و روز مصروف ہے تاہم پاکستان  اور حساس اداروں پر الزام تراشی بھارت کا وطیرہ بن چکا ہے۔

 

ہردیپ سنگھ قتل کیس میں عالمی تصدیق کے بعد بھارت کا پاکستانی ایجنسی پر الزام لگانا مضحکہ خیز ہے۔  بھارت کی انسانیت سوز پالیسیوں، ہمسایوں کے خلاف جعلی نیٹ ورک کا ڈھٹائی سے استعمال، خطے نہیں بلکہ عالمی امن کے لیے بھی بد ترین خطرہ ہے۔

 

بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے کے اپنے ہی ریکارڈز توڑ دیے۔

کسی بھی دہشتگردی کے واقعے کا الزام منٹوں میں بغیر کسی ثبوت، تحقیق یا تصدیق کے پاکستان پرڈال دیتا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھی دہشتگردی پر بھارتی میڈیا پاکستان کو فوری موردِالزام ٹھہراتا رہا ہے۔

 

بھارتی میڈیا نے کبھی غباروں کو خطرے کی علامت بتایا تو کبھی کبوتروں کو جاسوس ٹھہرایا۔ اس بار بھی بوکھلاہٹ کے شکار بھارتی میڈیا نے ہردیپ سنگھ کے قتل کا الزام  بغیر کسی ثبوت کے پاکستان کی خفیہ ایجنسی پر لگا دیا۔

 

بھارت کی جانب سے ہردیپ سنگھ کے قتل پر بھارتی ایجنسیوں کے ملوث ہونے کی تصدیق  پہلے ہی عالمی سطح پر عیاں ہو چکی ہے۔ بھارت کی مودی سرکار کے ہاتھوں دنیا بھر میں رسوائی ہو رہی ہے

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button