پاکستانی خبریں

پاکستان کی خوبرو ادکارہ اور ہوسٹ کا بھی جنسی ہراساں کیے جانے کا شکوہ

خلیج اردو
17 ستمبر 2020
لاہور: پاکستان میں موٹروے پر خاتون کے ساتھ بچوں کے سامنے مبینہ زیادتی کے واقعے کے بعد عوام میں غم و غسہ پایا جارہا ہے۔عوام کی جانب سے واقعے کے ذمہ داران کو سخت سزائیں دینے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

ایسے میں ایک بار پھر خواتین اپنے ساتھ پیش آئے ہراسانی کے واقعات کا ذکر کررہی ہیں۔ پاکستان کی خوبرو اداکارہ انوشے اشرف نے موٹروے واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ ایک مرتبہ ان کا بازار جانا ہوا، میں نے خود کو سر سے پیر تک ڈھکا ہوا تھا اور کوئی میک اپ نہیں کیا ہوا تھا۔ اس روز میرے بالوں میں تیل بھی لگا ہوا تھا یہاں تک کہ انہیں کوئی پہچان نہیں سکتا تھا لیکن اس حلیے میں بھی مارکیٹ میں کسی نے انہیں چٹکی کاٹی۔

اداکار اور ہوسٹ انوشے نے موقف اختیار کیا ہے کہ خواتین کو ہراساں اور زیادتی کرنے والے لوگ یہ نہیں دیکھتے کہ خاتون حیادار ہے یا بے حیا اسی لیے بے حیائی کو ریپ کی وجہ قرار دینا بے وقوفی ہے۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button