پاکستانی خبریں

پاک فوج کی گاڑی پہلے سے نصب بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی ، کیپٹن کاشف جام شہادت نوش کرگئے

خلیج اردو
22 اگست 2021
عاطف خان خٹک
راولپنڈی : پاکستان کے جنوبی صوبہ بلوچستان میں گیچک ٹوبو کے علاقے میں پاک فوج کی گاڑی دہشتگردوں کی جانب سے پہلے سے نصب آئی ای ڈی کے ساتھ ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ہونے والے دھماکے میں پاک فوج کے کیپٹن کاشف شہید ہو گئے ہیں۔

افواج پاکستان کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حملے میں پاک فوج کے دو سپاہی بھی زخمی ہو گئے جنہیں خضدار میں طبی سہولیات کیلئے اسپتال پہنچایا گیا ہے۔

ایک اور بیان میں آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا۔ دہشتگردوں نے سیکورٹی فورسز کے دیکھ کر فائرنگ کھول دی جس کے جواب میں پاک فوج کی فائرنگ سے ایک دہشتگرد مارا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے جانے والے دہشتگرد سے ہتھیار اور گولیاں برآمد کی گئیں جبکہ علاقے میں مزید دہشتگردوں کیخلاف آپریشن جاری ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button