پاکستانی خبریں

آہوں ، سسکیوں ، انقلابی نعروں اور بہت سی دعاؤں کے ساتھ ارشد شریف کی تدفین کردی گئی، فوج نے سلامی پیش کی

خلیج اردو

اسلام آباد: سینئر صحافی ارشد شریف شہید کی ایچ الیون قبرستان میں تدفین کر دی گئی۔۔مرحوم کا نمازہ جنازہ فیصل مسجد میں ادا کیا گیا۔۔ہزاروں افراد کی شرکت۔۔۔تینوں سروسز چیفس کی جانب سے ارشد شریف شہید کی قبر کیلئے گلدستہ بھی بھیجا گیا۔

 

پاکستان کے ہر دلعزیز سینیئر صحافی اور اینکر ارشد شریف کی کی نماز جنازہ شاہ فیصل مسجد کے احاطے میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ خطیب فیصل مسجد پروفیسر ڈاکٹر قاری محمد الیاس نے پڑھائی۔ سیاسی سماجی رہنماؤں، صحافی برادری سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

 

شہید ارشد شریف کے چاروں بیٹوں نے اپنے والد کی نماز جنازہ میں لباس پر قومی پرچم کے بیجز لگا کر شرکت کی۔ محبوب صحافی کو سفر آخرت پر روانہ کرنے کیلئے شہری مسلسل پھول نچھاور کرتے رہے۔ انقلابی نعروں کے ساتھ ان کی میت قبرستان لی جائے گی۔

 

ارشد شریف کو ایچ 11 قبرستان ان کے والد اور شہید بھائی کے پہلو میں سپرد خاک کیا گیا۔ پاک فوج کے جوان بھی سلامی دینے قبرستان پہنچے۔ ارشد شریف کو سلامی پیش کی۔ بہت بڑی تعداد میں چاہنے والوں نے ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کی۔

 

اس سے پہلے ارشد شریف کے جسد خاکی کو قائداعظم انٹرنیشنل اسپتال سے صبح ان کے گھر منتقل کیا گیا تھا جہاں سے ساڑھے 12 میت نماز جنازہ کیلئے فیصل مسجد لے جائی گئی۔ ارشد شریف کے گھرکے باہر بھی لوگوں کا ہجوم امڈ آیا۔

 

ہرطرف پھول ہی پھول بکھرے تھےروانگی سے قبل پاکستان کا قومی طرانہ بھی بجایا گیا۔ فیصل مسجد کے اطراف سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ اس موقع پر موبائل فون کے سگنلز بھی کم تھے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button