پاکستانی خبریں

نجی ائیرلائن کے 14 ہزار فٹ بلندی پر اچانک فنی خرابی پیدا ہو گئی

کوئٹہ سے اسلام آباد جانے والی نجی ائیر لائن کا طیارہ بڑے حادثے سے بچ گیا

کوئٹہ سے اسلام آباد جانے والی نجی ائیر لائن کا طیارہ بڑے حادثے سے بچ گیا۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سے اسلام آباد جانے والی نجی ائیر لائن کی پرواز ای آر546 میں اڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد ہی فنی خرابی پیدا ہو گئی۔ذرائع کے مطابق بوئنگ 737 طیارہ 14 ہزار فٹ بلندی پر تھا کہ اچانک فنی خرابی پیدا ہو گئی،کپتان نے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کرکے لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔

ائیر ٹریفک کنٹرولر نے کپتان کو فوری لینڈنگ کی اجازت دی اور کپتان نے حفاظتی اقدامات کے تحت طیارے کو واپس کوئٹہ ائیر پورٹ پر اتار لیا۔ترجمان کے مطابق ایجینئرز طیارے کا معائنہ کر رہے ہیں،فنی خرابی دور ہوتے ہی پرواز کو روانہ کر دیا جائے گا۔خیال رہے کہ اس سے قبل 10 دسمبر کو غیر ملکی چارٹرڈ جہاز نے ری فیولنگ کے لیے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی۔

فلپائن کے چارٹرڈ طیارے نے کراچی ائیرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی ۔ یہ طیارہ فلپائن سے اڑان بھر کے خلیجی ممالک جا رہا تھا۔ ائیرپورٹ ذرائع کا کہنا تھا کہ طیارہ ری فیولنگ کے لیے کراچی ائیرپورٹ پر اترا۔ری فیولنگ پر فلپائنی چارٹرڈ طیارہ خلیجی ممالک کے لیے روانہ ہو گا۔اس سے قبل اسلام آباد سے لندن جانے والی برٹش ایئرویز کی پرواز کی تاشقند میں ایمرجنسی لینڈنگ کی گئی، مسافر کے انتقال کے بعد طیارے میں فلنگ کے دوران خرابی پیدا ہوگئی۔

برٹش ایئرویز نے تاشقند ایئرپورٹ پر مسافروں کو بے یارو مددگار چھوڑ دیا جس کے باعث مسافر رُل گئے۔ برٹش ایئرویز کے متاثرہ مسافر چوہدری رضا نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسافر 8 گھنٹے تک جہاز میں رہے، تین گھنٹے سے ایئرپورٹ پر بھی انتظار کررہے ہیں۔جبکہ 12 دسمبر کو بھی سعودی عرب سے پاکستان آنے والے مسافروں کو پرواز میں فنی خرابی کے باعث شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ذرائع کے مطابق سعودی شہر جدہ سے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور آنے والی قومی ایئر لائن کی پرواز میں فنی خرابی پیش آگئی جس کے باعث طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔پی کے 9760 فنی خرابی پر کپتان نے کراچی ایئرپورٹ ٹاور سے رابطہ کیا گیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button