پاکستانی خبریں

لاہورائیرپورٹ پر بیرون ملک سے آیا مسافر بیگ میں شراب کی بوتل چھوڑ کر بھاگ نکلا

خلیج اردو: لاہورائیرپورٹ پر بیرون ملک سے آیا مسافر بیگ میں شراب کی بوتل چھوڑ کر بھاگ نکلا۔

ائیرپورٹ حکام کے مطابق ائیرپورٹ پربیرون ملک سے آئے مسافرکے بیگ سے شراب برآمد کرلی گئی۔

حکام نے بتایا کہ مسافرگرفتاری کے ڈر سے اپناسامان چھوڑکربھاگ گیا تھا جس پر عملے نے لاوارث سامان کی تلاشی لی توبیگ سےشراب نکلی۔

حکام کے مطابق سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے مسافرکی تلاش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button