پاکستانی خبریں

قلعہ سیف اللہ میں مسافر وین گہری کھائی میں گر گئی، تین بچوں سمیت ۲۲ افراد جاں بحق

خلیج اردو: بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں مسافر وین گہری کھائی میں گرنے سے گیارہ افراد جاں بحق اور چھ زخمی ہوگئے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق لورالائی سے ژوب جانے والی مسافر وین قلعہ سیف اللہ کے علاقے اختر زئی میں ادو ویالہ کے قریب گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجہ میں ۲۲ افراد جاں بحق ہوگئے- حادثے میں6 افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں قلعہ سیف اللہ مبتقل کردیا گیا ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں تین بچے بھی شامل ہیں۔

ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریٹر محمد قاسم نے کہا کہ امدادی کارکن ابھی بھی لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، تاہم بظاہر لگتا ہے کوئی زندہ نہیں بچا ۔

فوری طور پر حادثے کی صحیح وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

حکام کا کہنا تھا کہ حادثے کے وقت موسم ٹھیک تھا، اور پولیس افسران ممکنہ تکنیکی مسائل یا انسانی غلطی کا جائزہ لے رہے تھے کیونکہ عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ بس تیز رفتاری سے چل رہی تھی جب اس نے کنٹرول کھو دیا اور کھائی میں گر گئی۔

عینی شاہد عبدالعلی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کو فون پر بتایا کہ وہ اسی سڑک پر موٹرسائیکل پر سفر کر رہا تھا کہ اس نے ایک چھوٹی بس کو تیزی سے جاتے ہوئے، پھسلتے ہوئے اور کھائی میں گرتے ہوئے دیکھا۔

علی نے بتایا کہ بس گرنے کے بعد قریبی گاؤں کے لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی، جو جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ اس نے کہا کہ اس کے بعد وہ امدادی کارکنوں میں شامل ہو گئے جو ایمبولینسوں میں لاشوں کو ہسپتال لے جا رہے تھے۔

علاقہ دور افتادہ ہونے سے انتظامیہ کو امدادی کارروائی میں شدید مشکلات پیش آئیں ۔حادثے کے بعد قلعہ سیف اللہ کے ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کردی گئی

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button