پاکستانی خبریںعالمی خبریں

افغانی مسلح افراد کی طرف سے حفاظتی باڑ کو نقصان پہنچانے کی کوشش ناکام

خلیج اردو: افغانستان سے مسلح افراد کی طرف سے پاک افغان بارڈر پر حفاظتی باڑ کو نقصان پہنچانے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

8 گاڑیوں پر سوار 50 سے زائد دہشتگردوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی جس کے جواب میں سکیورٹی فورسز نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کو بھاگنے پر مجبور کر دیا جبکہ دہشتگردوں کی گاڑیوں اور بارودی مواد کو قبضے میں لے لیا گیا.

دو دن میں یہ دوسرا واقعہ ہے گزشتہ روز بھی افغانستان سے ‏شوکت قلعہ بلوچستان کے علاقے میں 20 سے زائد دہشتگردوں نے باڑ کو نقصان پہنچانے کی ناکام کوشش کی تھی، جو کہ سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے واپس افغانستان بھاگ گئے.

یہی وجہ ہے کہ وزیرستان سے لیکر گوادر اور بلوچستان کے دیگر علاقوں تک لگائی جانے والی باڑ سے شرپسندوں اور انکے حامیوں کو مسئلہ ہے، باڑ کی وجہ سے دہشتگردوں اور اسمگلروں کا پاکستان میں داخلہ تقریباً ناممکن ہو چکا ہے…

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button