پاکستانی خبریںعالمی خبریں

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم 24 سال بعد پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچ گئی،مہمان ٹیم کی سیکیورٹی کیلئے سخت انتظامات کئے گئے ہیں

خلیج اردو

اسلام آباد:پاکستان کرکٹ کیلئے آج ایک تاریخی دن ہے۔24 سال بعد آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم پاکستان کے دورے پر پہنچ گئی۔کینگروز ٹیم صبح سویرے اسلام آباد پہنچی۔اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے تھے۔

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم خصوصی طیارے سے چودہ گھنٹے سفر کرنے کے بعد میلبرن سے اسلام آبا پہنچی۔اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں دو روز کا قرنطینہ گزارنے کے بعد کینگروز ٹیم کے کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ کئے جاینگے۔ٹیسٹ منفی آنے کے بعد کھلاڑیوں کوپریکٹس کرنے کی اجازت دی جائیگی۔

ستائیس مارچ سے چھ آپریل تک جاری رہنے والے اس دورے کے دوران مہمان ٹیم تین ٹیسٹ،تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوینٹی میچ کھیلے گی۔پہلا ٹیسٹ میچ چار مارچ کو راولپنڈی میں کھیلا جائیگا۔دوسرا ٹیسٹ میچ لاہور جبکہ تیسرا ٹیسٹ کراچی میںکھیلا جائیگا۔مہمان ٹیم اپنے مختصر فارمیٹ کے تمام میچز راولپنڈی میں ہی کھیلے گی۔

راولپنڈی کے کرکٹ اسٹیڈیم کے اطراف میں سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں۔راولپنڈی پولیس کے علاوہ پاک فوج اور رینجرز کے دستے بھی تعینات کئے گئے ہیں۔

کینگروز ٹیم نےآخری مرتبہ 1998 میں پاکستان کا مکمل دورہ کیا تھا۔آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا دورہ اس لئے بھی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس دورے میں آسٹریلیا کے تمام اسٹار کھلاڑی شامل ہیں۔ٹیسٹ سیریز کے تین میچز سے حاصل ہونے والے پوائنٹس دونوں ٹیموں کیلئے چیمپئین شپ میں رہنے کیلئے ضوروری ہیں ؤ۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button